ْکیسکوآپریشن سرکلزکے تمام ڈویژنز میں سپرنٹنڈنگ انجینئرزکی زیرنگرانی کھلی کچہریوںکاانعقاد

اتوار 20 جنوری 2019 19:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے تحت صارفین کی سہولت تمام آپریشن سرکلز میں ڈویژن کی سطح پر مرحلہ وار ہفتے کو کھلی کچہری پروگرام کاانعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں کوئٹہ میں سپرنٹنڈنگ انجینئر (سینٹرل) سرکل سریاب ڈویژن کے سب ڈویژن کے دفترمیں، لورالائی سرکل کے قلعہ سیف اللہ آپریشن ڈویژن،پشین سرکل کے پشین آپریشن ڈویژن ،خضدار سرکل کے قلات آپریشن ڈویژن ،سبی سرکل کے سبی ڈویژن کے لہڑی سب ڈویژن کے دفتر میں سپرنٹنڈنگ انجینئرز کے زیرنگرانی کھلی کچہری منعقد ہوئے جس میں صارفین کی بڑی تعدادنے شرکت کیںاورانفرادی طورپر اپنے شکایات سے متعلقہ حکام کو ٓگاہ کیا۔

جن میں بلوں کی درستگی، غلط میٹرریڈنگ،نئے کنکشنز کی فراہمی اورلوڈنگ ٹرانسفارمر اور بجلی سے متعلق دیگرمسائل شامل تھے۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئرزنے صارفین کے مسائل کے حل کیلئے معقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں