دونوں جہاں کی کامیابی اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے راستوں پر عمل کر کے مل سکتی ہے ،

اللہ تعالیٰ نے رسو ل پیغمبر اسلام محمد ﷺ پوری جہاں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ، امیر سینیٹر مولانا فیض محمد سمانی کابلوچستان ریذیڈنشل کالج خضدار میں یوم ولادت حضر ت محمد ﷺ کے حوالے سے تقریب

بدھ 23 جنوری 2019 23:20

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) بلوچستان ریذیڈنشل کالج خضدار میں یوم ولادت حضر ت محمد ﷺ کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت بی آر سی خضدار کے پرنسپل محمد عالم جتک نے کی جبکہ مہمان خاص جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا فیض محمد سمانی تھے تقریب میں طلباء و اساتذہ کرام نے بڑ ا ی تعداد میں شرکت کی تقریب سے سینیٹر مولانا فیض محمد سمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جہاں کی کامیابی اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے راستوں پر عمل کر کے مل سکتی ہے اللہ تعالیٰ کے رسو ل پیغمبر اسلام محمد ﷺ پوری جہاں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا گیا تھا اس کے فلسفہ میں انسانیت کی قدر پر زیادہ زور دیا گیا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اہل اسلام اللہ کے پیغمبر کے بتائے ہوئے طریقہ پر عمل کریں ،ہمسایوں سے اچھا سلوک رکھیں ،انسانیت کی خدمت کریں ،زکواة ادا کریں ،ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھیں ،ان کی اخلاقیات کو اپنے لئے مشعل راہ بنائیں اللہ تعالیٰ کے نبی ﷺ نے اسلام کو حسن اخلاق کے زریعے پھیلایا اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھ کر انہیں اپنی کردار سے متاثر کیا اور لوگ آپ ﷺ کی کردار کی وجہ سے اسلام قبول کرتے رہے عصری تعلیمی اداروں میں رسول اللہﷺ کی حالات زندگی پر طلباء کو تعلیم دی جائے جب ہم رسول اللہ ﷺ کے طرز زندگی کو اپنانے اور ان کی سنتوں کو زندہ رکھیں تو تمام مسائل حل ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں