کوئٹہ، احتساب عدالت میں گوادراراضی سیکنڈل کیس کی سماعت

پیر 25 مارچ 2019 23:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) احتساب عدالت کے جج منور شاہوانی نے پیر کو گوادر اراضی اسکینڈل کیس کی سماعت کی کیس میں گرفتار سابق تحصیلدار و اسسٹنٹ کمشنر آغا ظفر، سابق تحصیلدار محمد جان جمالدینی و دیگر ملزمان پیش ہوئے عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو ریفرنس دائر کرنے کیلئے آخری موقع دیا، ملزمان پر گوادر میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ اور فروخت کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے اسپیشل پراسکیوٹر راشد زیب گولڑہ نے کیس کی پیروی کی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں