وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنی جماعت کے منشور ، انتخابی وعدوں اور مخلوط صوبائی حکومت کی ترقیاتی پالیسی کو عملی جامہ پہنایا، ترجمان حکومت بلوچستان

جمعہ 24 مئی 2019 23:18

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو صوبے کے واحد وزیراعلیٰ ہونے کا اعزاز حاصل ہے جنہوں نے اپنی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے منشور اور انتخابی وعدوں اور مخلوط صوبائی حکومت کی ترقیاتی پالیسی کو عملی جامہ پہنایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماضی کے وزرائے اعلیٰ کے برعکس وزیراعلیٰ جام کمال خان نے برسراقدار آکر گزشتہ دس ماہ میں زیادہ تر وقت صوبے میں رہ کر حکومتی امور کی انجام دہی اور مثالی طرز حکمرانی کے قیام کو یقینی بنایاوزیراعلیٰ نے اسمبلی کے 18 سیشن میں شرکت کی آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری،مختلف محکوں کے امور کے جائیزہ اور مختلف اتھارٹیز اور بورڈز کے 138اجلاسوں اور بریفنگزکی صدارت کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 58 وفود سے ملاقات کی وزیراعلیٰ کی زیرصدارت کابینہ کے 12 اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم صوبائی امور کے حوالے سے سو سے زائد فیصلے کئے گئے وزیراعلیٰ نے 58 تقریبات/سیمیناروں میں شرکت کی وزیراعلیٰ نے 26 غیر ملکی وفود سے ملاقاتیں کیں وزیراعلیٰ نے 59 دورے کئے اور جام کمال خان کی بحیثیت وزیراعلیٰ کارکردگی انہیں دیگر وزراء اعلء اور روایتی طرز حکمرانی سے منفرد کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں