لیبر ایپلٹ ٹربیونل کوئٹہ کی عدالت نے ڈی جی لیبر بلوچستان کی جانب سے 62 مزدور لیبر اور ٹریڈ یونینز پر ٹریڈ یونین سرگرمیوں بارے پابندی کے حوالے سے جاری آرڈر منسوخ کردیا

جمعرات 5 دسمبر 2019 19:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) لیبر ایپلٹ ٹربیونل بلوچستان کوئٹہ کی عدالت نے بلوچستان میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی )لیبر بلوچستان کی جانب سے 62 مزدور لیبر اور ٹریڈ یونینز پر ٹریڈ یونین سرگرمیوں بارے پابندی کے حوالے سے 12 جولائی 2019 کو جاری کیا جانیوالا آرڈر منسوخ ( سیٹ اسائیڈ ) کرنے کا آرڈر دیتے ہو ئے درخواست گزار و ںلائیو سٹاک ورکرز یونین اورایگریکلچرل انجینئرنگ ایمپلائز یونین کے حق میں فیصلہ دیدیا 5 دسمبر 2019 کو جاری ہونے والی ججمنٹ میں مزدور قوانین کے حوالے سے بلو چستان انڈسٹریل ریلیشن ایکٹ 2010 کی سیکشنز کے حوالے بھی دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پٹشنرز کی جانب سے کیس کی پیروی لیبر پریکٹس کے ماہر قانون دان اعظم جان زرکون ایڈووکیٹ نے کی اس اہم کیس میں رسپانڈنٹ رجسٹرار ٹری یونین حکومت بلوچستان کو بنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں