لورالائی میں یوم انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منایا گیا

منگل 10 دسمبر 2019 17:18

کوئٹہ۔ 10دسمبر (اے پی پی( لورالائی میں یوم انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منایا گیا، اس سلسلے میں ایک تقریب ڈسڑکٹ کونسل ہال میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لورالائی اسداللہ خان کاکڑ تھے۔ تقریب میں تما م ضلعی افیسران اورقبائلی عمائد ین شہری اور سول سوسائٹی کے افراد کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لورالائی اسداللہ خان کاکڑ ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر لورالائی محمد انور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شاہ زمان مندوخیل اور دیگر نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم انسداد بدعنوانی کے اس دن کو منانے کا مقصد کرپشن کے ناسور کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی کرپشن روکنے کے ساتھ ساتھ ایسے اقدامات بھی اُٹھانے ضروری ہیں جس سے کرپشن کے محرکات پر قابو پایا جاسکے انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے کے بغیر پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوش حال ممالک کی صف میں کھڑا کرنا ممکن نہیں اس لئے معاشرے کے ہر فرد کو بدعنوانی کو جڑسے اکھاڑنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری عوام اس ناسور سے پیدا ہونے والی تباہی کا ادراک کرچکی ہے اور وہ اس کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کو تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر فرد اور ادارے کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ بدعنوانی معاشرے کا ایک سنگین مسلہ ہے یہ وہ لعنت ہے جو نہ صرف ملک و قوم کی بنیادوں کو کھوکھلا کرتی ہے بلکہ معاشرے سے عزت اوروقار سے جینے کا حق بھی چین لیتی ہے اینٹی کرپشن بلوچستا ن کا محکمہ بدعنوانی کے انسدا د کیلئے سنجیدگی سے کوشاںہے ہمیں ہر بدعنوان کو کہڑے میں لانا ہے خواہ وہ کتنا ہی بااثر یا اس کا تعلق کسی بھی طبقے سے کیوں نہ ہو ا س کی بدعنوانی اورکرپشن کو بے نقاب کرکے اس کو کیفر کردار تک پہنچا نا ہے کرپشن کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے حقوق و فرائض سے آگاہی بھی ضروری ہے معاشرے کے ہر فرد خصوصانوجوان نسل کو کرپشن کے انسداد اور اس کی نشاہدہی کر کے اس کے خاتمے میںاپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں