خضدار میں اینٹی کرپشن مارچ کا انعقاد

منگل 10 دسمبر 2019 17:18

کوئٹہ۔ 10دسمبر (اے پی پی( خضدار میں اینٹی کرپشن مارچ کا انعقاد کیا گیا، رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری، ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی نے قیادت کی مارچ کے شرکا ء، ایس ایس پی خضدار سید گل آفریدی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئی،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر محمد انور زہری، پی ایس ڈپٹی کمشنر خضدار مراد گزوزئی سمیت دیگر مارچ میں شریک تھے۔

اینٹی کرپشن مارچ کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھار کھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ خضدارپریس کلب کے سامنے مارچ کے شرکائسے رکن بلوچستان اسمبلی و جے یوآئی کے مرکزی رہنماء میر یونس عزیز زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرپشن ملک و قوموں کے لئے کہا ئی اور اندھیری ہے، یہ وہ چیز ہے جس سے مملکت اور اس کے اداروں کو دیمک لگ جاتی ہے، ہمیں کرپشن سے پاک وطن،کرپشن سے پاک صوبہ، کرپشن سے پاک معاشرہ قائم کرنے کے لئے انفرادی طو رپر اپنے اندر تبدیلی لانا ہوگی، اور مستقبل کو کرپشن سے پاک بنانا ہوگا،جب کرپشن سے ہمارے معاشرے کو نجات ملے گی تو ہم ایک توانا ریاست اور معاشرہ قائم کرنے کے قابل ہوں گے۔

(جاری ہے)

ہمیں دوسری اقوام پر نظریں مرکوز کرنی چاہیے کہ انہوں نے کس طرح اپنے ہاں سے کرپشن کا خاتمہ کرکے آج دنیائمیں باعزت اور باوقار قوموں کی فہرست میں آگئے ہیں،ہم بھی کرپشن کا خاتمہ کرکے باوقار اور باعزت قوموں کی فہرست میں آسکتے ہیں بد قسمتی سے یہاں کرپشن ہی ہماری ترقی اور کامیابی میں بڑی رکاوٹ ہے، اس کرپشن کو ہم سب نے مل کر من حیث القوم ہی ختم کرنا ہوگا۔

رکن بلوچستان اسمبلی میریونس عزیز زہری نے کہاکہ آئین ہمیں یہی راہ دکھاتا ہے اور اسلام بھی ہمیں یہی درس دیتا ہے کہ دیانت و امانت ہی کے ذریعے معاملات کو آگے بڑھایاجائے، دیانت و امانت کے دامن کو جب ہم تھام لیں گے تو اللہ تعالیٰ ہماری مدد کریگا بلکہ اس سے ہمارے ہر کام اور امور میں برکت بھی آئے گی۔ آج اینٹی کرپشن مارچ کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم اس حوالے سے شعو رو آگاہی بیدار کردیں اور اپنے معاشرے و افراد کو یہ سوچ فراہم کیا جائے کہ وہ ہرفورم ہر ادارے میں کرپشن کو روکیں اورکرپشن کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں