سنڈیمن پراونشل ہسپتال میں ویڈیوز بنانے،علاج معالجہ میں بیجا مداخلت،ڈاکٹروں کیساتھ گالم گلوچ اور بلیک میلنگ کی مذمت کرتے ہیں،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان

جمعہ 24 جنوری 2020 22:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2020ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق سنڈیمن پراونشل ہسپتال میں چند نامعلوم افراد کی جانب سے ہسپتال انتظامیہ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف وارڈز و ٹراما سینٹر میں ویڈیوز بنانے،علاج معالجہ میں بیجا مداخلت،ڈاکٹروں کیساتھ گالم گلوچ اور بلیک میلنگ کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،آج نیوروسرجری میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد میڈیکل سپریٹینڈینٹ سنڈیمن پراونشل ہسپتال ڈاکٹر فضل الرحمن بگٹی کی جانب سے برقت کاروائی قابل تعریف ہے،ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار افراد کے خلاف فوری طور پر قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے فوری طور پر ایف-آئی-آر درج کیا جائیں اور مستقبل میں ایسے واقعات کے سدباب کیلئے سرکاری ہسپتالوں کو سیکیورٹی دیتے ہوئے قابل عمل قانون سازی کی جائیں،گرفتار افراد کے خلاف ایف-آئی-آر درج نہ ہونے کی صورت میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اور آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن آہندہ کے احتجاجی عمل کا اعلان کریں گی.

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں