جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان کاکوئٹہ شہر میں اموات کی شرح میں اضافے پر گہرے تشویش کا اظہار

حکومت اموات گننے کی بجائے تدارک کا انتظام کرے ، پورے شہر پر کورونا وائرس کاسایہ ہے جنازے اٹھ رہے ہیں مگر صدافسوس روز اول کی طرح آج بھی حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے

ہفتہ 30 مئی 2020 00:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے کوئٹہ شہر میں اموات کی شرح میں اضافے پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اموات گننے کی بجائے تدارک کا انتظام کرے پورے شہر پر کورونا وائرس کاسایہ ہے جنازے اٹھ رہے ہیں مگر صدافسوس روز اول کی طرح آج بھی حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے پورے صوبے کی سطح پر علاج معالجہ کا کوئی بندوست نہیں ہے دوسری طرف عوام بھوک سے مر رہے ہیں حکومت کی جانب سے نجی اداروں، مزدور طبقہ کی زندگی بچانے اور ان کے نان ونفقہ کے متعلق کوئی پلاننگ نہیں ہے نہایت افسوس ناک صورتحال ہے کہ گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنے والے اس طبقے کے لوگوں کا بھی سوچے جو گزشتہ پانچ ماہ سے بیروزگارہے نان شبینہ کے محتاج ہوکر بھیک پر مجبور ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث دیگر امراض کی طبی سہولیات کے مراکز کی بندش دراصل شرح اموات میں اضافہ کا سبب ہے کرونا کے نام پر دیگر امراض کے اداروں کی بندش سمجھ سے بالاتر ہے سنئیر ڈاکٹرز غائب ہیں ناتجربہ کار ڈاکٹرز سے صورتحال کنٹرول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ شہر میں کورونا وائرس کے پھیلاو اور حکومت کی ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت میں کمی کے باعث ایک نئے خوف نے جنم لیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی دوران شرح اموات میں اضافہ بھی عوامی پریشانی میں شدت لے آیا ہے اس کا فوری تدارک کیا جائے اور علاج معالجہ کو آسان بنا کر خوف کا ماحول ختم کرکے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے دوسری طرف بھوک سے نڈھال عوام کی زندگیوں کو بچانے کی فکر کی جائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں