حکومت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو مرحومہ شمیم اختر کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے دو ہفتوں کیلئے رہا کر ے ،جمال شاہ کا کڑ

حکومت کا پیرول میں ہیل ہجت سے کام لینا افسوسناک ہو نے کے ساتھ ساتھ مشر قی اورانسا نی اقدار کی بھی خلاف ورزی ہے،،سابق اسپیکر

جمعرات 26 نومبر 2020 20:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکر ٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کا کڑ نے کہا ہے کہ حکومت مسلم لیگ(ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شر یف کو فوری طورپر مرحومہ شمیم اختر کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے دو ہفتوں کی پیرول رہا کر ے ،حکومت کا شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول میں ہیل ہجت سے کام لینا افسوسناک ہو نے کے ساتھ ساتھ مشر قی اورانسا نی اقدار کی بھی خلاف ورزی ہے ،حکومت والدہ کی تدفین جیسے حساس معاملے میںغیر سنجیدگی سے گریز کرے ۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

جمال شاہ کا کڑ نے کہاکہ حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز اور کی والدہ کے انتقال کے فوری بعد میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پیرول پر رہا کر تی لیکن حکومت نے ایسا نہیں کیا اور اب مختلف تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو فوری طور پر دو ہفتوں کی پیرول پر رہا کر دیا جائے تاکہ وہ اپنی والدہ اور دادی کی آخری رسو مات کی تیا ری کر نے کے سا تھ سا تھ ان میں شرکت کر سکیں انہوں نے کہا کہ اسلامی ، انسانی اور مشر قی اقدار میں ماں کو ایک اہم مقام حا صل ہے کسی بھی طورپر کسی شخص کو اسکی والدہ کے جنا زے میں شر کت اور فا تحہ خوانی سے رو کنا یا پابند کرنا ان اقدار کی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف ایک پارٹی کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہیں وہ سابق وزیراعلیٰ بھی رہ چکے اور قانون کی پاسداری کرنے والے شخص ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر انہیں پیرول پر رہا کرے اگر ایسا نہیں کیاجا تا تو کہ نا پسندیدہ ترین عمل ہوگا جس پر احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں