بلوچستان کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا اولین ترجیح ہے ،نورمحمد دمڑ

ہفتہ 23 جنوری 2021 23:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان کی قیادت میں موجودہ صوبائی حکومت نے جو اقدامات اٹھائے ہیں ان کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، صوبے میں امن وامان کے قیام عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے صوبائی حکومت اور تمام سیکورٹی ادارے بھرپوراقدامات کررہے ہیں ،بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن کرنا موجودہ صوبائی حکومت کااولین ترجیحی ہے ، صوبائی وزیر پی ایچ ای نے مزید کہا کہ گزشتہ 30 سالوں سے زائد حکومتیں کرنے والے قوم پرست اور مذہب پر ست ہماری حکومت کی ڈھائی سالہ حکومت پر تنقید کررہے ہیں، تنقید کرنے سے پہلے انہیں اپنے گریبان میں جانکھنا چاہے کہ اپنے 30 سالہ دور حکومتوں میں ،انہوں نے سوائے بیرونی و اندورن ملک جائیداد بنانے بینک بیلنس بڑھانے اپنے رشتہ داروں کو نوازنے کے سواہ اور کیا کیا ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان کی قیادت بلوچستان کی ترقی و خوشحالی امن وامان تمام سرکاری محکموں کی فعالی ، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع پیداکرنے سمیت تمام شعبوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا گیاہے

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں