کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوںپر ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں بجلی بندرہے گی ،کیسکو

منگل 21 ستمبر 2021 00:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوںپر ترقیاتی کاموں اور ضروری مرمت کے سلسلے میں 21ستمبرکو سریاب گرڈاسٹیشن کے نیو جان محمد،اولڈجان محمد،پشتون درہ،کرانی، انڈسٹریل،ہزارہ ٹاون اور اولڈپشتون آبا د فیڈروں سے صبح7بجے سے صبح10بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اسی روز کوئٹہ سٹی گرڈکے ملک پلانٹ اور کچلاک گرڈکے کچلاک سٹی، نیو اغبرگ، بلیلی، مجیب فیڈروں سے صبح11بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ مری آبادگرڈکے مری آباد، سید آباد ،کانسیIاور کانسیIIفیڈروں سے دن 12 بجے تا سہ پہر3بجے بجلی بندہوگی۔

(جاری ہے)

اسی طرح22ستمبرکو سریاب گرڈاسٹیشن کے اولڈجان محمد،پشتون درہ،انڈسٹریل،کرانی،اولڈسیٹلائٹ ٹاون ،چلتن فیڈروں سے صبح7بجے سے صبح10بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اُسی روز سریاب گرڈکے سریابIاور سریابIIفیڈرز جبکہ کچلاک گرڈکے کچلاک سٹی، نیو اغبرگ، بلیلی، مجیب فیڈروں سے صبح11بجے سے دوپہر2بجے تک اور مری آبادگرڈکے مری آباد، سید آباد ،کانسیIاور کانسیIIفیڈروں سے دن 12 بجے تا سہ پہر3بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں