کوئٹہ بار ایسو سی ایشن کے انتخابات برائے سال 2021-22 مکمل، شکیل اور وکلا کاپینل کلین سویپ

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) کوئٹہ بار ایسو سی ایشن کے انتخابات برائے سال 2021-22 مکمل، شکیل اور وکلا نے پینل کلین سویپ کردی۔ ہفتے کو کوئٹہ بار ایسو سی ایشن کے انتخابات برائے سال 2021-22 کیلئے پولنگ ہوئی پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہی۔ 5 بجے کے بعد پولنگ ختم ہو گئی اور الیکشن کمیٹی نے ووٹوں کی گنتی کی جس کے نتائج کے مطابق شکیل اور وکلا پینل نے تمام عہدوں پر کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

کوئٹہ بار کے صدر کیلئے وکلا و شکیل پینل کے اجمل خان کاکڑ نے 350، پروفیشنل پینل کے معراج ترین نے 297ووٹ, سیکرٹری جنرل کیلئے وکلا و شکیل پینل کے میر نور جان لہڑی نے 348، پروفیشنل پینل کے عبدالحئی بلوچ نے 229, نائب صدر کوئٹہ سٹی کے عہدے کیلئے وکلا و شکیل پینل کے محمد قاسم مندوخیل نے 428 جبکہ پروفیشنل پینل کے فیصل مینگل نے 217، نائب صدر کچلاک کیلئے وکلا و شکیل پینل کے محمد عباس کاکڑ نے 328 جبکہ پروفیشنل پینل کے تیمور شاہ نے 307, نائب صدر سریاب کیلئے وکلا و شکیل پینل کے میر اسد اللہ لانگو نے 391 اور پروفیشنل پینل کے تیمور شاہوانی نے 239 ، لائبریری سیکرٹری کیلئے وکلا و شکیل پینل کی ندا بشارت نے 373، پروفیشنل پینل کے عبداللہ کاکڑ نے 277، فنانس سیکرٹری کیلئے وکلا و شکیل پینل کے عمران لانگو نے 327، جبکہ پروفیشنل پینل کے خالد خان کاکڑ نے 321, جوائنٹ سیکرٹری کیلئے وکلا و شکیل پینل کے دوست محمد کاکڑ نے 431 اور پروفیشنل پینل کے سلطان محمد کاکڑ نے 207 ووٹ حاصل کئے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں