رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی سے گوادر ماہیگیر اتحاد کے وفد کی ملاقات ، ماہیگیروں اور شہری مسائل پر بات چیت ہوئی

منگل 18 جنوری 2022 18:58

کوئٹہ۔18جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔18 جنوری2022ء) :رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی سے گوادر ماہیگیر اتحاد کے وفد نے ملاقات  کی ، جس  میں ماہیگیر ریلف فنڈز کی بحالی ماہیگیروں کے کشتیوں کی لائسنس فیس میں کمی ماہیگیروں کو لیبر لا  ئ میں لیبرڈی کلیئر کرنے کے لئے قانون سازی ماہیگیروں کے بچوں کو ملازمت اور اسکالر شپ اور حالیہ بارشوں اور سمندر متاثرین کے نقصانات کا جلد ازالہ کوہ بن وارڈ سے ڈھوریہ تک ڈرینج لائن کی تعمیر نو ماہیگیر قانونی کی جلد الاٹمنٹ اور دیگر مسائل  پر  بات چیت ہوئی ۔

اس موقع پر میر حمل کلمتیی نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ کو ماہیگیروں کے ریلف فنڈز کی بحالی اور خصوصی پیکج سمیت لائسنس فیس میں کمی مقامی نوجوانوں کو مختلف اداروں میں ملازمت اور اسکالر شپ کے لئے درخواست کی ہے جس پہ وزیر اعلی ٰ نے جلد عمل درآمد کرنے کا مکمل یقین دہانی  کرائی  ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سمندر متاثرین کے لئے صوبائی حکومت کو زور دیا تھا کہ وہ گوادر کو آفت زدہ قرار دے صوبائی حکومت نے گوادر کو آفت زدہ قرار دیا جس پہ ہم انکے شکر گزار ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ بارشوں کی سبب شہر کو جتنا بھی نقصان پہنچا میں ان تمام معاملات  سے متعلق سروے  کی  نگرانی اور تمام مسائل کا خود جائزہ لے رہا ہوں ،  متاثرین کے تمام نقصانات کا جلد ازالہ کیا جائے گا ۔ان کہنا تھا کہ  انہوں نے حالیہ سمندری طوفان کے متاثرین کےلئے خصوصی ریلف فنڈز بھی منظور کروائے  ہیں صوبائی حکومت نے جلد ریلف فنڈز جاری کرنے کا یقین دلایا  ہے ۔

  انہوں  نے کہا کہ میرا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے میری  کوشش ہے کہ میں اپنے علاقے کے عوام کو ذیادہ سے ذیادہ فائدے پہنچا سکوں اور انشاء اللہ  میری  اپنے لوگوں کے لئے جدوجہد رائیگاں نہیں  جائے گی  گوادر ماھیگیر اتحاد کے وفد نے رکن صوبائی اسمبلی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ، ملاقات میں سیاسی و سماجی شخصیت میر ارشد کلمتی بھی موجود تھے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں