بلوچستان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے صوبے کی تمام تر سیاسی قیادت کا ایک پیج پر ہونا ناگزیر ہے،چوہدری شبیر

ہفتہ 28 مئی 2022 20:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) بلوچستان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے صوبے کی تمام تر سیاسی قیادت کا ایک پیج پر ہونا ناگزیر ہے۔یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وترجمان نے چوہدری شبیر نے میر قدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر بی اے پی کے پارلیمانی گروپ اور حکومت میں شامل اتحادیوں اور سپورٹ کرنے والی دیگر سیاسی جماعتوں کو مبارک باد اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہی۔

انھوں نے کہا کہ پرامن بلوچستان عوام کی خوشحالی اور وفاق سے صوبے کے آئینی حقوق کے فوری حصول کے لئے سیاسی نظریاتی اختلافات سے بلا تر ہوکر تمام تر سیاسی لیڈر شپ صوبے کے وسیع تر مفاد میں مل بیٹھ کر قابل عمل متفقہ لائحہ عمل تیار کر ے۔

(جاری ہے)

چوہدری شبیر نے کہا کہ آج بلوچستان کی تمام بڑی سیاسی جماعتیں اقتدار کا حصہ ہیں۔اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھایا جائے اور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ پر ٹائم ضائع کرنے کے بجائے بلوچستان کے درینہ مسائل کے حل اور عوامی حقوق کے حصول کے لئے اپنی سیاسی بصیرت اور توانائیاں صرف کریں۔

بلوچستان کی تمام تر سیاسی قیادت کا فریضہ اول ہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں اور مسند اقتدار کے حصول کی بجائے پرامن بلوچستان اسی ترقی اور عوام کی خوشحالی کو اپنا سیاسی مقصد حیات بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں