جامعہ تربت میں تقریباً دوبلین روپے کی لاگت سے مختلف منصوبوں پرکام جاری ہے ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد

جمعہ 9 جون 2023 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2023ء) جامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد نے پبلک سیکٹرجامعات کے چانسلر اورگورنربلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑکےجامعہ تربت کے دورے کوخوش آئند قرا ردیتے ہوئے کہاہے کہ دورے کے موقع پر گورنربلوچستان کی جانب سےڈیٹاسنٹراور سولر سسٹم کا افتتاح کرنااوراعلی تعلیم کے فروغ میں جناب چانسلر کی ذاتی دلچسپی یونیورسٹی آف تربت کی ترقی کے رفتارکوتیزکرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے جامعہ تربت کی مزید ترقی میں خصوصی دلچسپی لینے اوروسائل کی فراہمی میں تعاون کرنےپر گورنربلوچستان کا شکریہ ادا کیا۔ جامعہ تربت کے لئے سولرپروجیکٹ کی منظوریاورحصول میں گورنر بلوچستان کی گرانقدر کوششوں پران کاتہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے وائس چانسلرڈاکٹرجان محمدکاکہناتھا کہ جامعہ تربت کوسولر سسٹم اورآٹومائزیشن پرمنتقل کرنایونیورسٹی کو مالی طورپرخودکفیل بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پروائس چانسلرنے کہا کہ اس وقت یونیورسٹی میں تقریباً دوبلین روپے کی لاگت سے مختلف منصوبوں پرکام جاری ہے جن کی تکمیل سے یونیورسٹی کے مسائل کوکافی حدتک حل کرنےاورمزیدتعلیمی شعبہ جات کھولنے میں مددملے گی۔ انہوں نے اس سال کے آخرتک یونیورسٹی میں ثقافتی وادبی میلہ اور اسپورٹس فسٹیول کے انعقادکااعلان کیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں