سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کا بولان میڈیکل کملیکس ہسپتال کا اچانک دورہ

جمعرات 28 مارچ 2024 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے بولان میڈیکل کملیکس ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔سیکرٹری صحت کے ہمراہ اسٹاف آفیسر شوکت زھری موجود تھے۔سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے ڈاکٹروں سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے خراب سی ٹی اسکین مشین کی فوری بحالی خوش آئند عمل ہے ایم ایس بی ایم سی ہسپتال ڈاکٹر امین خان مندوخیل کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔

عوام کو صحت اور تشخیصی خدمات فراہم کرنے کے لیے دیگر طبی آلات و مشینری کو آؤٹ سورسنگ کے ذریعے آپریشنل کیا جائے گا۔ ایم ایس بی ایم سی ہسپتال ڈاکٹر امین خان مندوخیل نے اینجیوگرافی لیب کے بارے میں سیکرٹری صحت کوبریفنگ دی۔اینجیوگرافی مشین کی خریداری کا عمل فوری طور پر شروع کرنے کے لیے ایم ایس بی ایم سی ہسپتال کو ہدایت جاری۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صحت نے کارڈیالوجی اور ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کا دورہ کیا اور ڈیوٹی روسٹر کے مطابق طبی عملے کی موجودگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

گائنی وارڈ اور لیبر روم کی تزئین و آرائش اور مرمت کے بعد جدید ترین مرکز بنایا جائے گا۔ سیکرٹری صحت نے بی ایم سی ہسپتال میں موجود زائد المعیاد ادویات اور خراب مشینری پر شدید اظہار برہمی کیا اور انکوائری ایک ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔بی ایم سی ہسپتال میں موجود زائد المعیاد ادویات اور خراب مشینری میں ملوث افراد کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جاے گی۔

ان افراد کی غفلت کی وجہ سے ناصرف سرکاری خزانے کو نا تلافی نقصان پہنچا بلکہ زائد المعیاد ادویات اور خراب مشینری کی وجہ سے غریب مریض ادویات اور بیماری کی تشخیص سے مرحوم رہے۔بی ایم سی ہسپتال میں میڈیسن آئی سی یو کی بحالی اور ایمرجنسی اینڈ ایکسیڈنٹ ڈپارٹمنٹ (ٹراما سنٹر) کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فعال کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔بی ایم سی ہسپتال کے ٹراما سینٹر کے فعال ہونے سے سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر پر مریضوں کا رش کم ہو جاے گا۔ بی ایم سی ہسپتال میں سرجیکل آئی سی یو کا قیام ناگزیر ہےجس کے لیے شعبہ اینستھیزیا کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر امجد بلوچستان میں آئی سی یوز کے فوکل پرسن ہوں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں