صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات قمبر دشتی کی زیرِ صدارت مالی سال 2023-24 میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس

جمعہ 19 اپریل 2024 19:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات قمبر دشتی کے زیرِ صدارت مالی سال 2023-24 میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ٹیکنیکل ایڈوائزر مختیار کاکڑ ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنکل واجہ نعمت بلوچ کے علاوہ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔

اجلاس کو صوبے میں جاری مالی سال 2023-24 میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی ،اس موقع پر سیکرٹری مواصلات نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو اپنے مالی سال کے اندر وقت مقررہ یا اس سے بھی پہلے مکمل کرنا محکمہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر کی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی بدولت صوبے میں ترقی اور خوشحالی آہیگی ہماری اولین ترجیح ہے تمام متعلقہ انجینئر آفیسران اپنے اضلاع میں تر قیا تی منصوبوں کو اپنے وقت مقررہ سے بھی پہلے مکمل کریں تاکہ صوبے کے دور افتادہ علاقوں کو ان منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد میسر ہوں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے ان اضلاع پر مثبت اثرات مرتب ہونے کے ساتھ ساتھ ان علاقوں کی پسماندگی دور کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی انفراسٹرکچر کی بہتری سے ہی صوبہ ترقی کی جانب گامزن ہوگا اور منصوبوں کی تکمیل سےان اضلاع میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا انفراسٹرکچر کی بہتری سے عوام اور صوبے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں