تربت میں پولیس نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بم ناکارہ بناکر قبضے میں لے لیا

جمعرات 2 مئی 2024 22:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) تربت میں پولیس نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بم ناکارہ بناکر قبضے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو تربت پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم افراد نے تخریب کاری کی غر ض سے تربت ائیر پورٹ روڈ پر بم نصب کر رکھا ہے پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر بم ناکارہ بناکر قبضے میں لے لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں