ڈپٹی کمشنر جھل مگسی کی زیر صدارت علاقے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس

جمعرات 2 مئی 2024 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اعجاز سرور کی زیر صدارت علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں (رسالدار میجر) عبدالحکیم ابڑو و دیگر مختلف تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی آفیسران نے شرکت کیں۔اور اپنے اپنے متعلقہ ایریاز میں امن و امان کی صورتحال، اشتہاری ملزمان کی فہرست و درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیں۔

ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اعجاز سرور نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام لیویز فورس کے آفیسران و اہلکاران امن و امان کی بحالی کیلئے ہمہ وقت چاک و چوبند و چوکس رہ کر اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں اپنے اپنے متعلقہ تھانہ جات و چیک پوسٹس کی صفائی و ستھرائی کیساتھ اپنی حاضری کو بھی یقینی بنائیں فرائض منصبی کی ادائیگی میں کوتاہی و غفلت برتنے سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

ضلع کی عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے تمام لیویز فورس کے آفیسران و اہلکاران پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دے کر اپنے اپنے متعلقہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنائیں۔ اور سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر فوری طور پر حل کرنے کیلئے شب و روز کوشاں رہیں۔ تاکہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں