ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی گرانفروشوں اور تجاوزات کے خلاف کاروائیاں ، 6 دکاندار گرفتار، متعدد کو جرمانے

جمعرات 2 مئی 2024 23:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر) بن اسد کے زیر نگرانی شہر کے مختلف علاقوں میں گرانفروشوں ، تجاوزات اور ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر تندوروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں اور پولیو ٹیموں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں جاکر والدین سے بات چیت کرکے انکاری بچوں کو کور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر(سریاب)حافظ محمد طارق نے سردار کاریز اور مشرقی بائی پاس پر انسداد تجاوزات کے خلاف کارروائی کی اور پی ڈی ایم اے اور میونسپل کارپوریشن ٹیم کے ہمراہ سیلابی نالے پر قبضہ کرکے بنائے گئے مکان اور دکانیں ہیوی مشینری سے مسمار کردیئے۔

مجسٹریٹ مطیع اللہ نے خیزی چوک کچلاک اور سمنگلی میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے 20 دکانوں جن میں بیف شاپ مٹن شاپ اور تندور شامل ، کے معائنہ کے دوران سرکاری نرخنامہ کے خلاف ورزی پر 14 دکانداروں کو وارننگ جاری کی۔مجسٹریٹ احسام الدین نے ڈبل روڈ اور منی مارکیٹ میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران تندوروں پر قیمتوں اور وزن کا جائزہ لیا، سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 6 دکانداروں کو گرفتار کرلیا ، 6 دکانداروں کو جرمانے کیے جبکہ متعدد دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے۔

مجسٹریٹ خادم حسین نے سیٹلائٹ ٹائون اور مس کالونی میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران مٹن شاپ ، بیف شاپ ، تندور اور ملک شاپس پر سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے پر 3 دکانداروں کو جرمانے جبکہ 7 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں