س*جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے انصار الاسلام کا 200نفری دستہ پشین پہنچ گیا

جمعہ 19 اپریل 2024 22:25

۶کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے انصار الاسلام کا 200نفری دستہ پشین پہنچ گیا، عوامی قافلہ آج روانہ ہوگا۔ جے یوآئی ضلع کوئٹہ کے ترجمان کے مطابق آج جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام پشین میں منعقدہ جلسہ بعنوان عوامی اسمبلی کی سیکورٹی کے لیے دوسونفری پر مشتمل دستہ ضلعی سالار حافظ سید سعداللہ آغا کی قیادت میں روانہ ہوا۔

(جاری ہے)

جبکہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے یونٹوں اور تحصیلوں پر مشتمل کارکنوں اور عوامی قافلہ آج ساڑھے دس بجے ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق کی قیادت میں بلیلی کسٹم سے روانہ ہوگا۔ اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبد الرحمن رفیق کے حکم پر تمام ماتحت یونٹوں اور تحصیلوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام بمورخہ 20اپریل بروز ہفتہ بمقام تاج لالا اسپورٹس اسٹیڈیم پشین میں منعقدہ اجتماع بعنوان عوامی اسمبلی میں پھر شرکت کے لیے کل ساڑھے دس (10:30)بجے بلیلی کسٹم بائی پاس پہنچ کر بڑے قافلے کی شکل میں براستہ کچلاک روانہ ہوجائیں۔

ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ نے تمام شرکت کرنے والوں سے وقت کی پابندی کی استدعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں