چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لینے پر چیف جسٹس ہاشم کاکٹر کو دلی مبارکباد دیتے ہیں، سردار عبدالرحمن کھیتران

ہفتہ 20 اپریل 2024 20:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھتیران نے ہفتہ کو ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لینے پر چیف جسٹس ہاشم کاکٹر کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس نئی شروعات کے لئے انہیں دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

عدلیہ کو آئین کا محافظ قرار دیتے ہوئے وزیر پی ایچ ای نے کہا کہ جمہوریت کو برقرار رکھنے، اظہار رائے کی آزادی کو برقرار رکھنے اور امن کی بحالی میں عدلیہ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

ہم عدلیہ کا سب سے زیادہ احترام کرتے ہیں اور میں قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور لوگوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ان کی گراں قدر خدمات کے لئے دلی احترام کا اظہار کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں