بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ وکیشنل ٹریننگ سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل کا وفد کے ہمرہ جامعہ بلوچستان کا دورہ

پیر 22 اپریل 2024 22:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ وکیشنل ٹریننگ سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل نے اپنے ایک وفد کے ہمرہ جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جامعہ کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر محمد عالم ترین، رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی، ڈائریکٹر جنرل اسٹوڈنٹ افیئر پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد، ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ، اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن ''ORIC'' ڈائریکٹر کیو اے اے ڈی ڈائریکٹر آشف سجاد اور ڈائریکٹر CBRM/GILیونیورسٹی آف بلوچستان ڈاکٹر وحید نور بھی موجود تھے۔

اس موقع پر پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے شعبہ کی تشکیل نو کے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ بعدازاں وفد نے گورنمنٹ اینوویشن لیب''GIL'' یونیورسٹی آف بلوچستان کا دورہ کیا اور بلوچستان کے اختراعی ماحولیاتی نظام میں تعاون کرنے میں جامعہ بلوچستان کے کاوشوں کو سراہا۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ وکیشنل سینٹر نے تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت کے شعبے کو کو نئی شکل دے کر نوجوانوں کی ترقی اور ان کی روزی روٹی کے ذریعے بلوچستان کی طویل مدتی خوشحالی کے لئے باہمی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں