بلوچستان کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرکے کلین بلوچستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنائوں گا م نسیم الرحمن ملا خیل

پیر 22 اپریل 2024 22:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) صوبائی مشیر ماحولیات نسیم الرحمن ملا خیل نے کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرتے ہوئے کلین بلوچستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنائوں گا اس میں میڈیا اور بلوچستان کے لوگوں سمیت بہی خواہوں کا تعاون درکار ہوگا کوئٹہ ہمارا گھر ہے جس کی بہتری اور خوبصورتی کیلئے ہم نے ملکر کام کرنا ہے بلوچستان بھر سے کامیاب ہوکر کوئٹہ آنے والوں نے اس کی بہتری اور خوبصورتی کیلئے اپنا کردار ادا نہیں کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے رہنماء محمد زمان اور کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

نسیم الرحمن ملا خیل کا کہنا تھا کہ کوئٹہ اور بلوچستان ہمارا گھر ہے اس کی صفائی ستھرائی ہم نے یقینی بناتے ہوئے گندگی اور آلودگی کے خاتمے کیّ لئے اپنا کردار ادا کرنا ہے پارٹی قیادت اور اتحادیوں کی جانب سے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اس پر ان کا شکر گزار ہوں اور جو شعبہ مجھے سونپا گیا ہے اس کی بہتری کے لئے میں اپنے بہی خواہوں کوئٹہ کے باسیوں اور میڈیا کے تعاون سے کلین اور گرین بلوچستان کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائوں گا مجھے امید ہے کہ کوئٹہ کے باسی شہر کو خوبصورت بنانے ماحولیاتی آلودگی اور گندگی کو صاف کرنے میراساتھ دیں گے بحیثیت مسلمان ہمارے مذہب میں صفائی کو نصف کا درجہ دیا گیا ہے اس لئے ہم نے ماحول کو صاف بنانا ہے کوئٹہ ہمارا گھر ہے اس کی بہتری کے لئے میرے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں لوگ بغیرکسی رکاوٹ اور حیل و حجت کے میرے پاس آئے اور مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے حل کے لئے تجاویز بھی دیں ہم نے اس شہر کو ماضی کا لٹل پیرس بنانا ہے جس طرح کوئٹہ کی ماضی میں دنیا بھر میں لٹل پیرس کے نام سے مثالیں دی جاتی تھی اور جانا پہچانا جاتا تھا ہم نے اس کا حیلہ بگاڑ دیا ہے اس کی بہتری کے لئے ہم نے ملکر کام کرنا ہے اور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت ، پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت تمام کا مشکور ہوں جنہوں نے یہ ذمہ داری مجھے سونپی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں