بلوچستان،بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونے کی پیشگوئی، سیلابی صورتحال کا خدشہ

مرکزی ملزم ابتدائی طور پر اپنے ہی چچا کے گھر چھپا ہوا تھا لیکن اس کے بعد سے فرار ہو گیا اور اب مفرور ہے

منگل 23 اپریل 2024 14:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 24 اپریل سے بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونے کا امکان ہے جبکہ بارشوں کے نئے سلسلے کے دوران بھی سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیاہے۔پروونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے 27 اپریل تک بلو چستان میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق بارشوں سے زیا رت، شیرانی، مو سی خیل، نو شکی، پشین، ہرنائی، ژوب، بار کھان، کو ہلو اور سبی سمیت دیگر اضلاع متاثر ہوں گے۔

تازہ ترین پیش گوئی کے پیش نظر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی جانب سے متعلقہ محکموں اور پی ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران بلوچستان کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تھا اور متعدد علاقوں کا ملک کے دوسرے حصوں سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں