زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، صوبائی وزیر

منگل 23 اپریل 2024 21:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) صوبائی وزیر زراعت میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت اہمیت کا حامل شعبہ جس سے 70 فیصد لوگوں کا روزگار وابستہ ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹیم ورک کے طور پر محکمہ زراعت کو ایک مثالی محکمہ بنانا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں محکمانہ بریفنگ کے موقع پر افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جہاں انہیں سیکرٹری ز راعت سہیل الرحمان بلوچ نے محکمہ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ،اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری زراعت قادر بلوچ، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت عارف ترین، ڈائریکٹر جنرل توسیع زراعت مسعود بلوچ، ڈی جی زرعی انجینئرنگ آغا علی رضا ، اور دیگر سینئرافسران بھی موجود تھے ،صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے ویژن کے مطابق محکمہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ اپنے فرائض نیک نیتی اور اخلاص کے ساتھ انجام دیں انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کوبروقت اور معیار کے مطابق مکمل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں