کوئٹہ، عالمی ہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات آگاہی مہم 24 تا 30 اپریل 2024 کے حوالے سےبسیمہ میں واک کا اہتمام کیا گیا

منگل 23 اپریل 2024 21:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) عالمی ہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات آگاہی مہم 24 تا 30 اپریل 2024 کے حوالے سےبسیمہ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر واشک ڈاکٹر عنایت اللہ عیسیٰ زئی اور ڈی ایس وی واشک عبدالجلیل کی قیادت میں ایک واک کا اہتمام کیا گیا ۔واک میں سکول کے طلبا ،لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت سول ہسپتال بسیمہ کے سٹاف اور ویکسینیٹرز نے بھر پور شرکت کی۔

(جاری ہے)

واک کے شرکاء سے ڈپٹی ڈی ایچ او واشک ڈاکٹر عنایت اللہ عیسیٰ زئی ،ڈی ایس وی عبدالجلیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے دوران 2 سال سے کم عمر بچوں کی 12 امراض کے خلاف ویکسینیشن کی جائے گی اور حاملہ خواتین کو تشنج سے بچائو کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ مقررین نے بچوں کے امراض کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان میں ان 12 امراض کے خلاف انتہائی قیمتی اور بہترین ویکسین موجود ہے،جس سے انسانی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے، بچوں کی بروقت ویکسینیشن سے شرح اموات میں خاطر خواہ کمی لائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سول ہسپتال سمیت تمام سرکاری مراکز صحت میں بچوں کی ویکسینیشن کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں