شعبہ ذراعت کی جانب اگر صحیح معنوں میں توجہ دی جائے تو نہ صرف ہم اناج میں خود کفیل ہو سکتے ہیں بلکہ ہم برامدات کر کے کثیر زر مبادلہ کما سکتے ہیں، وزیر زراعت میر علی مد جتک

منگل 23 اپریل 2024 22:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) صوبائی وزیر زراعت میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت انتہائی اہمیت کا حامل محکمہ ہے اس شعبے سے 70 فیصد لوگوں کا روزگار وابستہ ہے ،ہم نے ٹیم ورک کے طور پر محکمہ زراعت کو ایک مثالی محکمہ بنانا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمانہ بریفنگ کے موقع پر افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جہاں انہیں سیکرٹری ذراعت سہیل الرحمان بلوچ نے محکمہ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری زراعت قادر بلوچ، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت عارف ترین، ڈائریکٹر جنرل توسیع زراعت مسعود بلوچ، ڈی جی زرعی انجینیئرنگ اغا علی رضا ، اور دیگر سینیئر افسران موجود تھے۔ صوبائی وزیر زراعت میر علی مدد جتک نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان کے ویڑن کے مطابق محکمہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شعبہ ذراعت کی جانب اگر صحیح معنوں میں توجہ دی جائے تو نہ صرف ہم اناج میں خود کفیل ہو سکتے ہیں بلکہ ہم برامدات کر کے کثیر زر مبادلہ کما سکتے ہیں ۔انہوں نے افسران کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فرائض نیک نیتی اور اخلاص کے ساتھ انجام دیں ۔انہوں نے کہا کہ افسران کے تبادلے روٹین کا حصہ ہے اسے کوئی افسر اپنا انا کا مسئلہ نہ بنائے جو ناانصافیاں سابقہ ادوار میں ہوئی ہیں ان کو دوبارہ دہرانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی بلکہ ان کا ازالہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ زمین داروں کی فلاح و بہبود اور ان کی ترقی کے لیے ٹھوس حکمت عملی اپنائی جائے اور انہیں زراعت کے جدید طریقوں سے روشناس کرانے کے لیے ان میں شعور اجاگر کریں ۔انہوں نے جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق کہا کہ انہیں بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں