بلوچستان کے محکمہ تعلیم میں عادی غیرحاضراساتذہ کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی

منگل 23 اپریل 2024 22:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) بلوچستان کے محکمہ تعلیم میں عادی غیرحاضراساتذہ کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی،مختلف اضلاع میں 1566اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائیاں869اساتذہ کوشوکاز نوٹسز جاری کردیئے گئے،مسلسل غیرحاضر44اساتذہ کو نوکریوں سے برخاست کردیا گیا محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق وزیراعلی سرفرازبگٹی کے احکامات پربلوچستان بھر میں عادی غیرحاضراساتذہ کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ،صوبے کے مختلف اضلاع میں غیرحاضر1566اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائیاں کی گئی 869اساتذہ کوشوکاز نوٹسز جبکہ 377غیرحاضری اساتذہ کوجواب طلبی کے نوٹسز جاری کردیئے گئے، 78مسلسل غیرحاضراساتذہ کو معطل کردیا گیامسلسل غیرحاضر44اساتذہ کو نوکریوں سے برخاست کردیا گیا،،،محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق بلوچستان بھر میں 166اساتذہ کی غیر حاضری کے باعث تنخواہیں کاٹی گئی،23غیرحاضراساتذہ کو وراننگ لیٹر جاری کردیئے گئے ہیں ،ایک ماہ قبل سیکرٹری تعلیم بلوچستان صالح ناصر نے یہ بتایا تھا کہ صوبے میں دو ہزار اساتذہ کئی کئی سالوں سے غیر حاضر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں