چیف جسٹس ہاشم کاکڑکا شمار بلوچستان کے نامور وکلاء میں ہوتا امید ہے کہ وہ وکلاء کو ساتھ لے کر چلیں گے ، قاری رحمت

منگل 23 اپریل 2024 22:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر قاری رحمت نے کہا ہے کہ چیف جسٹس ہاشم کاکڑ کا شمار بلوچستان کے نامور وکلاء میں ہوتا امید ہے کہ چیف جسٹس ہاشم کاکڑ وکلاء کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے چیف جسٹس ہاشم کاکڑ کی تعیناتی اور ریٹائرڈ ہونے والے جسٹس نزیر لانگو کی اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔

قاری رحمت نے کہا کہ ہاشم کاکڑ کا چیف جسٹس بلو چستان ہائی کورٹ تعینات ہو نے کا خیر مقدم کر تے ہیںچیف جسٹس ہاشم کاکڑ وائس چیئرمین بلوچستان بار رہ چکے ہیںچیف جسٹس کے ہر فیصلے کا خیر مقدم کرینگے امید ہے کہ چیف جسٹس ہاشم کاکڑ وکلاء کو ساتھ لے کر چلیں گے وکلاء کے بہت سارے اہم مسائل ہیں امید ہے کہ وہ حل کئے جائیں گے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں