جامعہ بلوچستان کے اساتذہ اور ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاج مظاہر کیا

منگل 23 اپریل 2024 22:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) جامعہ بلوچستان کے اساتذہ اور ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاج مظاہر کیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو جامعہ بلوچستان کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام اساتذہ اور ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف جامعہ بلو چستان سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہو تی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج مظاہر ے کی شکل اختیار کر گئی ۔

اس موقع پرمظاہرین نے کہا کہ جامعہ بلوچستان کے ملازمین کو گزشتہ 4 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں جس کے خلاف45 دن سے احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے حکومت بلوچستان کی جانب سے جو وعدے کئے گئے ان پر بھی عمل نہیں کیا گیا، مظاہرین نے کہا کہ ملازمین کو انکے بنیادی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے جامعہ کے ملازمین کی عید بھی سڑکوں پر احتجاج کرتے ہوئے گزر گئی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں