بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے پہاڑوں میں نایاب تیندوا دیکھا گیا ہے

نانی مندر کے یاتری کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی

منگل 23 اپریل 2024 23:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے پہاڑوں میں نایاب تیندوا دیکھا گیا ہے، نانی مندر کے یاتری کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق لسبیلہ میں کنڈملیر کے پہاڑی سلسلے میں نایاب فارسی تیندویا پایا گیا۔ ہنگول نیشنل پارک میںواقع قدیم نانی مندر کی یاترہ کے لئے آئے ایک یاتری نے نایاب فارسی تیندوا عکس بندی کی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ویڈیو میں تیندوے کو نانی مند ر کے سامنے والی چٹان پر دیکھا گیا۔بلوچستان کے چیف کنزوریٹر وائلڈ لائف نے تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ اس نسل کا تیندوا اس سے قبل بلوچستان کے کچھ دیگر علاقوں میں بھی دیکھاگیاتھا۔ ورلڈ وائیڈ فنڈ فارنیچرکے ٹیکنیکل ایڈیوائزر محمد معظم خان کا کہنا ہے کہ فارسی تیندوے کو سائنسی طور پر Panhtera Paradus Tullianaکے نام سے جانا جاتا ہے کئی دہائیوں اس علاقے میں دیکھا جانا خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

مقامی طور پر اسے پولنگ کے نام سے جانا جاتا ہے۔محمد معظم خان کے مطابق فارسی تیندوا بلوچستان کے تقریباً بڑے حصے بالخصوص ساحلی علاقوں میں پایا جاتا تھا پہاڑی جنگلی بکریاں، اڑیال اور چنکارا وغیرہ اس کی خوراک تھی لیکن اس کے شکار اور خوراک میں بڑی کمی کی وجہ سے یہ تیندوا اب نایاب ہوگیا ہے اور اس کی نسل خطرے سے دو چار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تیندوے کے نسل کو بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں