qکوئٹہ پولیس نے غیر قانونی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

منگل 23 اپریل 2024 22:50

ؒکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) کوئٹہ پولیس نے غیر قانونی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کا کپٹرا ،گٹکا اور دیگر سامان قبضے میں لیکر کسٹم کے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ عبدالحئی عامر بلوچ، ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد جواد طارق کی خصوصی ہدایت پر ایس پی سریاب ڈویثرن شفقت امیر جنجوعہ ، ایس ایچ او نیو سریاب توصیف فرمان نے دیگر عملے کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ایک مسافر کوچ کو روک کرچیک کیا اُس میں غیر ملکی سامان جس میں کپڑا گٹکا اور دیگر سامان لوڈ تھا جوکہ اندرون ملک سمگل کیا جارہا تھا پولیس نے سامان سمیت کو چ قبضے میں لے لی پولیس کے مطابق قبضے میں لئے جانیوالے سامان کی کو چ سمیت مالیت ڈھائی کروڑ روپے بتائی جاتی ہے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد سامان اور کوچ کسٹم حکام کے حوالے کردی مزید کاروائی کسٹم حکام کررہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں