بلوچستان میں مرمتی کاموں کے باعث 27 اپریل کو گیس عارضی طور پر بند رہے گی، سوئی سدرن گیس

جمعرات 25 اپریل 2024 18:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) سوئی سدرن گیس نے بلوچستان میں بارشوں سے متاثر ہونے والی پائپ لائنوں کی مرمت کے باعث 27 اپریل کو گیس کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا۔ ترجمان سوئی سدرن نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ متاثر ہ پائپ لائنوں کی ہنگامی مرمت ناگزیر ہے تاکہ گیس کا پریشر بحال رکھا جا سکے، اس لئے 27 اپریل کو صبح 8 سے شام 6 بجے تک گیس کی فراہمی بند رکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

10 گھنٹے کی عارضی بندش سے ڈیرہ اللہ یار، اوستہ محمد ، ڈیرا مراد جمالی، گڑہی خیرو ، سبی، صحبت پور، ڈاڈھڑ، حاجی شہر، بیل پٹ، لہڑی، مچ، کولپور اور ان کے ملحقہ علاقوں میں گیس بند رہے گی۔ ترجمان کے مطابق مذکورہ علاقوں کے صارفین سے گزارش ہے کہ اس اوقات بندش کے دوران متبادل ذرائع کا انتظام کرلیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔ اس عارضی بندش سے ہونے والی زحمت کیلئے ادارہ اپنے صارفین سے معذرت خواہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں