مولانا محمد خان شیرانی مذہبی اور سیاسی موقف رکھنے والے سیاستدان ہے، ملک سمندر خان کاسی

جمعرات 25 اپریل 2024 22:48

ّکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) قوم پرست رہنما ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مذہبی اور قوم رہنمائوں میں واحد مدبر سیاسی رہنماء جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا محمد خان شیرانی ہے کہ ہر چیز سے بالاتر اپنے مذہبی اور سیاسی موقف پر ابھی تک اپنے اصولوں پر نظریاتی اور فکری سوچ اصول صبر تحمل اور برداشت رواداری انسانیت اخلاقیات خلوص کے ساتھ عدل و انصاف کو درس دیتے ہوئے ملک میں جمہوریت ،آئینی اور قانونی بنیادی حقوق حاصل کرنے کے لئے جہدوجہد اور ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتے ہوئے سیاست کو خدمت سمجھتے ہوئے موجودہ صوبائی اور قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ممبران پیسوں کے خرید و فروخت کے ذریعے منتخب اپنے آپ اور جماعت کو صاف ستھرا عوامی سیاست کرکے ایک مدبر سیاستدان اپنے آپ کو کہہ سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

قائد جمعیت علماء اسلام مولانا محمد خان شیرانی کی طرح نظریاتی اور فکری سوچ رکھنے والے مخلص علمائے کرام ہی ملک کو ہر طرح کے مصائب مشکلات اور مسائل سے نکال کر ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرکے مذہبی اور سیاسی مافیاز سے نجات دلا کر ہی غریب کو روزگار اور تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم فراہم کرکے ملک میں عمران خان اور موجودہ حکمرانوں نے جو عدم برداشت اور افراتفری تقسیم در تقسیم کا ماحول پیدا کی کے نجات دلا سکتا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں