صوبائی محتسب بلوچستان کا لیڈی ڈیفرن ہسپتال کوئٹہ کی کارکردگی پر اظہار برہمی

جمعرات 25 اپریل 2024 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ ایڈوکیٹ نے لیڈی ڈیفرن ہسپتال کی کارکردگی بہتر نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو لیڈی ڈیفرن ہسپتال کوئٹہ کے مسائل کے حوالے سے مقدمے کی سماعت کے دوران انہوں نےکہا کہ اس ہسپتال کا شمار کوئٹہ کے پرانے ہسپتالوں میں ہوتا ہے، اس ہسپتال کو سرکاری اراضی پر تعمیر کیا گیا تھا تاکہ کوئٹہ شہر اور صوبے کے دور دراز علاقوں سے خواتین کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات میسر حاصل ہوں۔

صوبائی محتسب نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے جب انہوں نے ڈیفرن ہسپتال کا دورہ کیا تو ہسپتال کی حالت زار اور مریضوں کی غیر موجودگی پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو تنبیہ کی تھی کہ ہسپتال کی کارکردگی اور علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ لوگوں کا مریضوں کے علاج کیلئے رجحان دوبارہ ڈیفرن ہسپتال کی جانب ہو۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں