صوبائی سیکرٹری مواصلات کی زیر صدارت اجلاس، سبی زون بلڈنگ سیکٹر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ

جمعرات 25 اپریل 2024 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات قمبر دشتی کی زیرِ صدارت سبی زون بلڈنگ سیکٹر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سبی سرکل بلڈنگ میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں ٹیکنیکل ایڈوائزر مختیار کاکڑ کے علاوہ سبی سرکل بلڈنگ کے انجینئر آفیسران بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات قمبر دشتی نے سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں سست روی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی ۔ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے مزید کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ان میں شفافیت اور منصوبوں کی جلد سے جلد تکمیل اولین ترجیح ہونی چاہئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موثر اور مضبوط انفراسٹرکچر ہی بلوچستان کی ترقی کا ضامن ہے ۔

سیکرٹری مواصلات نے متعلقہ چیف انجینئرز کو سختی سے ہدایات دی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوں اور ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ترقیاتی منصوبے جن کے مکمل ہونے سے اس علاقے کے عوام کو فائدہ ملے ان منصوبوں کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے ، صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے محکمہ مواصلات و تعمیرات کا ایک کلیدی کردار ہے ۔

سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ تمام انجینئر افسران اپنے پیشہ ورانہ امور اور تجربے کی بنیاد پر صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں ۔ اس موقع پر تمام انجینئر افسران نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے درپیش مسائل سے بھی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کو آگاہ کیا جس پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ان کے مساہل حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں