وزیر اعلٰی بلوچستان سے بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے عبدالمالک کاکڑ کی قیادت میں ملاقات

۳پی ایم ایس کی تشکیل سے متعلق مرتب تجاویز پر عمل درآمد سمیت تنیوں کیڈرز کے تصفیہ طلب امور پر تبادلہ خیال ٴ وزیر اعلٰی بلوچستان نے تینوں آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدور پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے اسسٹنٹ ایگزیکٹو آفیسران کے دیرینہ امور کے مستقل حل کے لئے دس دن میں جامع تجاویز مرتب کرکے پرنسپل سیکرٹری آفس میں جمع کرانے کی ہدایت

جمعرات 25 اپریل 2024 20:25

ةکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعرات کو یہاں بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے عبدالمالک کاکڑ کی قیادت میں ملاقات کی اور پی ایم ایس کی تشکیل سے متعلق مرتب تجاویز پر عمل درآمد سمیت تنیوں کیڈرز کے تصفیہ طلب امور پر تبادلہ خیال کیا، وزیر اعلٰی بلوچستان نے تینوں آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدور پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے اسسٹنٹ ایگزیکٹو آفیسران کے دیرینہ امور کے مستقل حل کے لئے دس دن میں جامع تجاویز مرتب کرکے پرنسپل سیکرٹری آفس میں جمع کرانے کی ہدایت کی، وزیر اعلٰی بلوچستان نے سول سیکرٹریٹ آفیسرز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گڈ گورننس کے قیام کے لئے ہر سطح پر اصلاحات اور میرٹ کا قیام ضروری ہے صوبائی حکومت نے ریفارمز سے متعلق تفصیلی تجاویز کا جائزہ لے رہی ہے سو فیصد نہ سہی کم از کم درست سمت کا تعین ضرور کریں گے کیونکہ مقاصد کے حصول کے لیے وقت سے زیادہ درست سمت کا ہونا ضروری ہے، بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسرز ایسوسی ایشن نے وزیر اعلٰی بلوچستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں