جدید ٹیکنالوجی میسر کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،وزیر مو ا صلا ت بلوچستان

صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری ترقی ،خوشحالی کا دارومدار محکمہ مواصلات و تعمیرات کی بہتر کارکردگی پر منحصر ہے ،میرسلیم احمد کھو سہ

جمعہ 26 اپریل 2024 23:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) : صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری ترقی اور خوشحالی کا دارومدار محکمہ مواصلات و تعمیرات کی بہتر کارکردگی پر منحصر ہے محکمہ مواصلات و تعمیرات کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور جدید ٹیکنالوجی میسر کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے محکمہ مواصلات و تعمیرات میں جاری مختلف پروجیکٹس پر بریفنگ لینے کے موقع پر کہا اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات قمبر دشتی چیف انجینئر ڈیزائن ڈاکٹر سجاد بلوچ اور پروجیکٹ ڈاہریکٹرز کے علاوہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے اجلاس کو تمام پروجیکٹ ڈاہریکٹرز نے فرداً فرداً پروجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات قمبر دشتی نے تمام پروجیکٹ کے حوالے مختلف مساہل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ان پروجیکٹس کو اپنے وقت مقررہ پر مکمل کرنا ہے ان پروجیکٹس کے فنڈنگ کے حوالے سے کچھ مسائل ہیں اگر وہ جلد حل ہوجاہیں تو تمام پروجیکٹس کی تکمیل تیزی سے ہوگی اس موقع پر وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم کھوسہ نے کہا کہ جاری پروجیکٹس انتہائی اہمیت کے حامل منصوبے ہیں جنکی تکمیل سے ان علاقوں میں انفراسٹرکچر مذید بہتر ہوگی اور ان علاقوں کے عوام کو اسکا فاہدہ ملیگا صوبائی وزیر نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی اولین ترجیح ان پراجیکٹس کو اپنے وقت مقررہ پر مکمل کرنا ہے اس حوالے سے اگر فنڈنگ کے معاملے میں جو بھی مساہل ہیں انہیں میں خود دیکھوں گا تاکہ فنڈنگ کا مسلہ ترجیحی بنیادوں پر حل ہو جائے انہوں نے مذید کہا کہ محکمہ کے قابل اور سینیئر انجینئر آفیسران کی پراجیکٹس کے حوالے سے رہنمائی لیں تاکہ منصوبوں کی تکمیل میں مذید تیزی اور بہتری آئے صوبائی وزیر نے مذکورہ منصوبوں کی تکمیل کے رفتار کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں باقی ماندہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لائی جائے انہوں نے کہا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے میعار پر کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور حوالے سے ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ میں خود کرونگا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں