شعبان ختم نبوت بلوچستان کے امیر کی قیادت میں فلسطینیوں کی قتل و غارت گری کے خلاف مظاہرہ

جمعہ 26 اپریل 2024 23:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) شعبان ختم نبوت بلوچستان کے امیر جامع مسجد ابراہیم کے خطیب مفتی خلیل اللہ کی قیادت میں جمعہ کوفلسطینیوں کی قتل و غارت گری اور اسرائیلی حملوں کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑتے ہوئے ان کی قتل و غارت گری کی جارہی ہے اور امت مسلمہ کی خاموشی باعث تشویش ہے اور آج بھی مسلم ممالک فلسطینیوں کی قتل و غاری گری میں اسرائیلی مصنوعات کی خرید و فروخت کرکے اسرائیل کو ایندھن اور وسائل فراہم کررہے ہیں اس لئے ہوش کے ناخن لیتے ہوئے بحیثیت مسلمان اپنے مسلمانوں کی قتل و غارت گری کو روکنے کے لئے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے اس کے استعمال سے اجتناب برتنا چاہئے۔

(جاری ہے)

مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں