پولٹری فارم والے بغیر رجسٹرڈ ڈیلرز سے مرغی خرید کر شہریوں کو مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں ، ڈی سی کوئٹہ

ہفتہ 27 اپریل 2024 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) کوئٹہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد نے کہا کہ پولٹری فارم والے بغیر رجسٹرڈ ڈیلرز سے مرغی خرید کر شہریوں کو مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولٹری فارم کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے ایف آئی اے اور ایف بی آر کو لیٹر ارسال کردیامتعدد پولٹری فارم مالکان پنجاب میں مافیاز اور بغیر رجسٹرڈ ڈیلرز سے مرغی خرید کر کوئٹہ کے مافیاز پر مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں ضلعی انتظامیہ اور ایف بی آر اور ایف آئی مل کر ان مافیاز کے خلاف کاروائی کریگی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ایف آئی اور ایف بی آر حکام کو لیٹر میں ان کے خلاف کاروائی کی استدعا کی ہے مافیاز کی وجہ سے مرغی کی قیمت بڑھ کر 840 تک جا پہنچی کام حوالہ ہنڈی کے ذریعے ہورہا ہے۔

جو کہ بغیر پاکستانی ٹیکس جمع کیے غیر قانونی طریقے سے ہورہا ہے۔ بار بار پولٹری فارم مالکان کو بلا کر وارننگ جاری کیے ہیںپولٹری فارم ایسوسی ایشن اور دکانداران ایسوسی ایشن کے ساتھ اجلاس کیے ہیں لیکن وہ ان فیصلوں کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں