کوئٹہ پولیس نے کی 7 ملزمان کو گرفتار اور قبضے سے 3 پسٹل، چھینے گئے موبائل ، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) کوئٹہ پولیس نے چوروں ، ڈکیتوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 پسٹل، چھینے گئے موبائل ، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلئے ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالحئی عامر بلوچ اور ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد جواد طارق کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ امیر محمد دستی کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی واردات میں ملوث ملزم عامر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے موبائل فون مختلف سمز اور واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل بمعہ رائونڈ برآمد کرلئے اسی طرح تھانہ منظور شہید کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے سینیچر عمران اور ثناء اللہ کو گرفتار کرکے چھینے موبائل، مسروقہ موٹر سائیکل اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او سریاب نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے روشن خان کے قبضے سے 1100 گرام چرس برآمد کرکے قبضے میں لے لی اس کے علاوہ تھانہ نیو سریاب کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزما ن شیر محمد، محمد حسنین، اسرار احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پسٹل بمعہ رائونڈ برآمد کرلئے ملزمان چوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں