محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ نےپشتونخوامیپ کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری آئندہ سماعت تک معطل کر دیئے۔ہفتہ کو کوئٹہ کی عدالت میں رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، اس موقع پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ سربراہ پشتونخوامیپ کی جانب سے وارنٹ کی عدم تعمیل ہوئی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں عدالت نے پشتونخوامیپ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کے وارنٹ معطل کرتے ہوئے سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی۔ کیس کی پیروی کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر قاری رحمت اللہ کاکڑ ایڈوکیٹ اور دیگر وکلا نے کی۔ یاد رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے گزشتہ روز پشتونخوامیپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے محمود خان اچکزئی پر 11 مارچ کو کارسرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کیا تھا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں