م*تاجروں کی دکانوں اور گوداموں پر چھاپے قابل مذمت ہے، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی

منگل 30 اپریل 2024 22:40

4کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی سیکریٹریٹ کے پریس ریلیز میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں ،ایف بی آر، کسٹم انٹیلی جنس، ایف سی، پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے ہزار گنجی، سادات مارکیٹ، خیزی چوک ، سریاب روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں تاجروں کے گوداموں، دٴْکانوں اور تجارتی مراکز پر غیر قانونی چھاپوں اور مختلف تجارتی مالوں کو بہ زور طاقت اٴْٹھانے اور تاجروں پر فائرنگ کے عوام اور تاجر دشمن کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دھاندلی زدہ انتخابات اور فارم 47 کی پیدوار وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ایما پرایف بی آر، کسٹم انٹیلجنس ، ایف سی، پولیس اور دیگر وفاقی اور صوبائی فورسز کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں تاجروں کے گوداموں، مارکیٹوں پر چھاپوں اور کروڑوں روپوں کا مال ضبط کرنے کا کسی بھی طرح انہیں حق حاصل نہیں کیونکہ ہمارے صوبے کے عوام کے معاشی زندگی کا انحصار زراعت، لائیوسٹاک پر تھا جو کہ اب نہ ہونے کے برابر ہے جب ہمارے عوام کا معاشی زندگی اب تجارت اور بلخصوص ہمسایہ ممالک سے تجارتی اشیائ لانے پر ہے اور ماضی میں مشاہد حسین سید اور دیگر کی سربراہی میں قائم پارلیمانی کمیٹی نے واضح طور پر فیصلہ کیا کہ یہ تجارت جائز اور قانونی ہے جبکہ سمگلنگ کے زمرے میں صرف اور صرف منشیات اور اسلحے کی سمگلنگ ہے جس کا پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے ہمیشہ مخالفت کی ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت پورے صوبے کے عوام اور تاجر سراپا احتجاج ہے کیونکہ تاجروں کے گوداموں پر کسٹم انٹیلجنس، ایف سی اور دیگر سیکورٹی اداروں کی جانب سے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک جانب گزشتہ سات ماہ سے زائد چمن میں ہزاروں لوگ احتجاج پر بیٹھے اور ان کا دھرنا جاری ہے اور وہاں کے عوام کے تجارت اور معاشی زندگی کو یکسر ختم کردیا گیا ہے پارٹی کا مؤقف ہے کہ ڈیورنڈ لائن پر کسی بھی پاسپورٹ کا ضرورت نہیں کیونکہ وہاں کے عوام ہزاروں سالوں سے تجارت اور آمد ورفت کیلئے جو راستہ اختیار کیئے ہوئے ہیں اٴْسی پر اب بھی قائم ہونا چاہیئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کسٹم انٹیلجنس، ایف سی اور دیگر ادارے فی الفور تاجروں کے خلاف جاری کاروائیاں بند کریں اور تاجروں کا مال واپس کیا جائے، پارٹی تاجروں کے تمام مطالبات کی پرزور تائید و حمایت کرتی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں