-یکم مئی انسانی تاریخ میں محنت و عظمت ، جدوجہد سے بھرپور استعارے کا دن ہے، درچین مری

غ*اسلام میں مزدور کو اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے مزدوری ادائیگی کاکہا گیا ہے

منگل 30 اپریل 2024 22:40

gکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) پیمرا بلوچستان کی چیئرپرسن اور بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنما ء محترمہ درچین مری نے کہا ہے کہ عالمی یوم مزدور یکم مئی مزدوروں عالمی دن ہر سال منایا جاتا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد امریکا کے شہر شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ہے۔ اسلام نے تمام طبقات کے حقوق متعین کئے ہیں ،تاہم مزدور کے حقوق کے حوالے سے اسلام میں کہا گیا ہے کہ مزدور کو اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی مزدوری ادا کر دی جائے، آنحضرتﷺ کی طرف سے مزدوروں کے حق میں اہل دنیا کے لئے یہ ایک اہم پیغام ہے، لیکن آج کل کے معاشروں میں عملی میدان اس حوالے سے کمزوری ہے، آج بھی جاگیردار اور سرمایہ دار مزدوروں کے ساتھ ظلم کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

محترمہ درچین نے کہا کہ انسانی تاریخ میں محنت و عظمت اور جدوجہد سے بھرپور استعارے کا دن یکم مئی ہے۔ 1886ء میں شکاگو میں سرمایہ دار طبقے کے خلاف اٹھنے والی آواز، اپنا پسینہ بہانے والی طاقت کو خون میں نہلا دیا گیا، مگر ان جاں نثاروں کی قربانیوں نے محنت کشوں کی توانائیوں کو بھرپور کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کا عالمی دن کار خانوں، کھیتوں، کھلیانوں، کانوں اور دیگر کار گاہوں میں سرمائے کی بھٹی میں جلنے والے لاتعداد محنت کشوں کا دن ہے اور یہ محنت کش انسانی ترقی اور تمدن کی تاریخی بنیاد ہیں۔انہوںنے کہا کہ آج ہم عالمی یوم مزدور کے موقع پر شکاگو کے ان محنت کشوں کی لازوال جدوجہد کو سلام پیش کرتے مزدور دنیا کے کسی بھی خطے سے تعلق ہو پاکستان ہو یا شکاگو قابل قدر و عظمت ہے، ان کی اس عظمت کو سلام ہے۔

بی اے پی کی رہنما درچین مری نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو لیبر پالیسی دی تھی، اس کا ذکر خطبہ حجة الوداع میں بھی موجود ہے کہ جو لوگ تمہارے ہاتھ کے نیچے کام کرتے ہیں وہ تمہارے بھائی ہیں، ان پر کام کا وہ بوجھ نہ ڈالو جس کی وہ طاقت نہ رکھتے ہوں۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مزدوروں کے لئے جامع قوانین بنائیں تا کہ ان کے حقوق کا تحفظ ہوسکے، حالانکہ 1919ء کو عالمی ادارہ محنت کے قیام پر محنت کشوں کے اس بنیادی حق کو تسلیم کیاگیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں