آج کا دن محنت کے تقدس اور وقار کی علامت ہے آج کے دن پوری قوم محنت کش طبقے کو شاندار خراج تحسین پیش کرتی ہے سردار زادہ میر حیربیار خان ڈومکی

بدھ 1 مئی 2024 18:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) معروف سیاسی و قبائلی شخصیت سردار زادہ میر حیربیار خان ڈومکی نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن محنت کے تقدس اور وقار کی علامت ہے آج کے دن پوری قوم محنت کش طبقے کو شاندار خراج تحسین پیش کرتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ یہ دن ہمیں محنت کشوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مزدوروں نے اپنے حقوق کے لیے انتھک جدوجہد اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، یہ دن نہ صرف محنت کے تقدس اور وقار کی علامت ہے بلکہ ملکی معاشی ترقی میں مزدوروں اور محنت کشوں کی اہمیت کا اعتراف ہے۔ آج کے دن ہم محنت کش طبقے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں