رکن بلوچستان اسمبلی الرحمان بلوچ کی گوادر کے علاقے سربندن میں 7افراد کے قتل کی مذمت

جمعرات 9 مئی 2024 17:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2024ء) گوادر سے منتخب رکن بلوچستان اسمبلی بلوچستان ہدایت الرحمان بلوچ نے گوادر کے علاقے سربندن میں 7افراد کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی جان لینے کی اجازت کسی فرد،ادارہ یا تنظیم کو نہیں دی جاسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

رکن بلوچستان ہدایت الرحمان بلوچ نےکہا کہ بلوچستان میں بہت خون بہہ چکا ہے ،بہت سی ماؤں کی گودیں اجڑ چکی ہےہرطرف غریب ہی مررہا ہے۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی و ہمدردی کرتے ہوئے افسوسناک واقعے کی مذمت کی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں