جرائم پیشہ افراد کے خلاف لیویز کی کارروائیاں قابل ستائش ہیں، ڈپٹی کمشنر سبی

اتوار 12 مئی 2024 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے گزشتہ رات اچانک بختیار آباد کی مختلف لیویز چوکیوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اہلکاروں کی حاضریاں چیک کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سرفراز مغل بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ فرائض میں غفلت یا کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ، لیویز اہلکار حاضری کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف لیویز کی کارروائیاں قابل ستائش ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں