ٹ*سرکاری ملازمیں کو سخت اور کٹھن حالات کا سامنا ہے ، ایپکا بلوچستان

اتوار 26 مئی 2024 18:45

ي*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2024ء) ایپکا بلوچستان کے صوبائی ترجمان غلام سرورمینگل کے جاری کردہ بیان کے مطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا پاکستان کے مرکزی صدر چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا اورسیکرٹری جنرل حاجی اورنگزیب کاشمیری کی کی کال صوبائی صدر حاجی اصغر بنگلزئی کی ہداہت پر 29 مئی کو بلوچستان بھرکے اضلاع کے ہیڈ کوارٹرز میں احتجاجی ریلیاں نکال کرپریس کلبز کے سامنے مظاہرہ کیا جائیگا ایپکا کوئٹہ کی جانب سے ضلعی صدر رحمت اللہ زہری اور ایپکا کے نوجوان لیڈر ضلعی جنرل سیکرٹری ارباب عبدالخالق کاسی کی قیادت میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار سے ریلی نکالا جائیگا تفصیلات کے مطابق ایپکا پاکستان کے مرکزی صدر چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا اورسیکرٹری جنرل حاجی اورنگزیب کاشمیری کی کی کال صوبائی صدر حاجی اصغر بنگلزئی کی ہداہت پر 29 مئی کو بلوچستان بھر مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ پنشن، گریجویٹی اور لیو انکیشمنٹ میں کمی کیخلاف سرکاری اداروں میں مستقل اسامیوں پر عارضی تعیناتی کے پالیسی اور بجلی اور گیس کے مہنگے بلز کیخلاف احتجاجی ریلیان منعقد کیئے جائینگے ایپکا بلوچستان کے صوبائی جنرل سکریٹری حاجی عبداللہ خان صافی نے ایپکا کوئٹہ کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوے کہاکہ سرکاری ملازمیں کو جن سخت اور کھٹن حالات کا سامنا ہے ان حالات کا مقابلہ اتفاق اتحاد سے کرنا ممکن ہے ورنہ حکومت میں موجود آئی ایم ایف کے آلہ کار ملازمیں سے منہ کے نوالے بھی چھین لینگے ہمارے حکمرانوں نے ملک کو عملی طور آیء ایم ایف کے حوالے کردیا ہے اس وقت آئی ایم ایف کے کہنے پر سرکاری ملازمین کے پنشن گریجوٹی لیو انکیشمنٹ پر کٹ لگایا جایا رہاے آنے والے بجٹ میں ملازمین کو طفل تسلیان دیکر انکے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کی جائیگی خیبر پختونخواہ حکومت کی بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ ملازمین پر مزاق کے مترادف ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک پر ایلیٹ طبقے کا تسلط ہے بجٹ سمیت ہر حکومتی پالیسی ایک مخصوص طبقے کی مفادات کو تحفظ دیا جارہاہے نچلے طبقے کے ملازم اور غریب طبقے کا کوئی پرسان حال نہیں اس طبقاتی نظام کے دن بدن مضبوطی اور چھوٹے طبقے کے احساس محرومی سے انتشار اور نفرتوں میں اضافہ ہوگا ایپکا کے ورکرز ذہنی طورپر اپنے حقوق کے تحفظ کیلے سڑکوں پر نکلنے کیلے تیار رہے بہت جلدایپکا اپنی تاریخ دھرائیگی سرکاری ملازمین کو جومراعات آج مل رہے ہیں وہ ایپکا کی قیادت نے ارباب اختیارسے بزور قوت بازو لی ہے ہمارے حکمرانوں کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ وہ خوشی سے ملازمیں کو ایک روپیہ دینے کیلئے راضی نہیں ہوتے ہر بجٹ سے قبل سرکاری ملازمیں کا سڑکوں پر نکلنا اور اسلام آباد میں دھرنا دینے کے بعد کچھ نہ کچھ تنخواہوں میں اضافہ کرتے ہے جو ملازمیں کے عزت نفس مجروح کرنے کے مترادف ہے جبکہ ممبران اسمبلی اور بیوروکریٹس کے تنخواہوں میں راتوں رات کئی سو فیصد اضافہ کرنے سے نہیں کتراتے انہوں نے کہاکہ اب سرکاری ملازم باشعور ہوچکا ہے اپنے حقوق کیلئے ہرقسم کے قربانی دینے کو تیارہے انشااللہ 29 مئی کو پورے ملک کی طرح بلوچستان میں بھی ملازمیں احتجاج کرینگے اور 6 اور 7 جون کو پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے سامنے تاریخی دھرنا دینگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں